حکومت کا 9 اور 10 محرم الحرام پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

muharram muharram

اسلام آباد (صداۓ روس)

وفاقی حکومت نے یومِ عاشور کے موقع پر ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ تعطیلات کا اعلان ملک بھر میں محرم الحرام کے مذہبی اجتماعات، مجالس اور جلوسوں کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ شہری یومِ عاشور کی مناسبت سے مذہبی رسومات اور تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومتوں، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جلوسوں و مجالس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔ دوسری جانب مختلف شہروں میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے، نگرانی کے نظام کو فعال رکھنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔