پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے کیلئے برقرار

Pakistani petrol pump Pakistani petrol pump

اسلام آباد (صداۓ روس)

حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کر لیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 311 روپے 47 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔