لاہور میں97 فیصد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ استعمال کرنے لگے، سروے

Lahore Traffic Lahore Traffic

اسلام آباد (صداۓ روس)

لاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (AI) بیسڈ ہیلمٹ کمپلائنس سروے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ سروے کے دوران مخصوص اوقات میں 2 لاکھ 64 ہزار 112 موٹرسائیکلوں کو مانیٹر کیا گیا جن میں سے 97.11 فیصد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔ سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ ہیلمٹ استعمال سے ہیڈ ٹراما کیسز میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ جان لیوا حادثات میں 73 فیصد موٹرسائیکل سوار شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سخت انفورسمنٹ کا مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہے۔