ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے ریاست پنسلوینیا میں ایک فریٹ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد بڑی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ خطرناک مواد کے لیک ہونے کے خدشے کے باعث قریبی رہائشیوں کو عارضی طور پر علاقہ خالی کرنے یا گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ حادثہ فلاڈیلفیا کے قریب بنسلیم ٹاؤن شپ میں مشرقی برسٹل روڈ اور گروو ایونیو کے قریب پیش آیا۔ ویڈیوز سے کم از کم 13 ریل کار پٹری سے اتری نظر آ رہی ہیں۔ پولیس، فائر فائٹرز، ایمبولینس اور HAZMAT ٹیموں کو جائے وقوع پر بھیجا گیا۔ بعد میں HAZMAT ٹیموں نے تصدیق کی کہ کوئی خطرناک مواد لیک نہیں ہوا اور عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ CSX کمپنی، جو امریکہ کی بڑی فریٹ ریل کمپنیوں میں سے ایک ہے، حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔