ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین بھر میں رات بھر کیے گئے بڑے پیمانے پر حملوں میں کیئف رجیم کے ان اہداف کو نشانہ بنایا جن کا استعمال شہریوں کو قتل کرنے کے لیے کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ “اس بار کلٹسچکو (کیئف کے میئر) بھی واضح طور پر کہنے میں کامیاب رہے کہ ‘کیئف کے لیے یہ ایک خوفناک رات تھی۔ سب سے بڑا حملہ۔’ میں صرف ایک بات کا اضافہ کر سکتی ہوں کہ یہ امن پسند کیئف کے خلاف نہیں بلکہ فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف کے خلاف تھا جو کیئف رجیم شہریوں کو قتل کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔” اس سے قبل کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا کہ روسی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے چیف والری گیراسیموف نے صدر ولادیمیر پوتن کو کیئف اور دیگر آبادی والے علاقوں میں کیے گئے بڑے پیمانے پر جوابي حملوں کے نتائج سے آگاہ کیا۔ پسکوف نے زور دیا کہ حملے صرف فوجی یا فوجی سے متعلق اہداف پر کیے گئے۔