ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو اضافی وقت میں 3-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میامی میں کھیلا گیا یہ میچ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ کیپ ورڈی نے 2 مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود میچ برابر کیا۔ پہلے ارجنٹینا نے لیونل میسی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی تھی۔ یہ گول اسٹار کھلاڑی نے 29ویں منٹ میں اسکور کیا۔ جاری ورلڈ کپ میں یہ ان کا ساتواں گول تھا۔ 59ویں منٹ میں کیپ ورڈی کی جانب سے ڈوآرٹے نے گول برابر کیا۔