مشہد میں آج ہوگی آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین

Iran Iran

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران کے شہید رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین آج مشہد مقدس میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔ آیت اللہ خامنہ ای کی میت رات کو کربلا لائی گئی، جہاں گورنر آفس کے مطابق 70 لاکھ سوگواران نے شرکت کی۔ جسد خاکی کو کربلا میں حضرت عباس علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے روضوں میں لے جایا گیا اور نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ کربلا سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای کی میت نجف اشرف لائی گئی تھی، جہاں حضرت علی علیہ السلام کے روضے میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ روضے اور اطراف میں جمع افراد کی تعداد 38 لاکھ بتائی گئی۔ واضح رہے کہ پیر کو تہران اور منگل کو قم میں لاکھوں افراد نے شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی نماز جنازہ ادا کی تھی۔