ماسکو (صداۓ روس)
ایلبرس پہاڑ پر چڑھائی کے دوران دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہو گئے، ایمرجنسی سروسز کے ایک اہلکار نے ٹاس کو بتایا۔ اہلکار کے مطابق دونوں متاثرین کا تعلق بوسنیا سے ہے۔ 25 جولائی کو سات افراد کا ایک گروپ ایلبرس پہاڑ پر چڑھا۔ کوہ پیماؤں میں سے ایک نیچے آیا اور بتایا کہ گروپ کے دو افراد 5,100 میٹر کی بلندی پر بیمار ہو گئے، جن کی موت ہو گئی۔ ایلبرس ہائی الرٹیوڈ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم دیگر چار کوہ پیماؤں کی تلاش میں مصروف ہے، جبکہ تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔