سائنسدانوں نے سورج کی سطح کی انتہائی واضح تصاویر جاری کردی

Sun Sun

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

دنیا میں طاقتور ترین شمشی دوربین کی مدد سے سائنسدانوں نے پہلی بار سورج کی سطح کی انتہائی واضح اور غیر معمولی تصاویر جاری کی ہیں۔ ان تصاویر میں سورج کی سطح پر مقناطیسی میدان اور گرم گیس کی حرکت سے بننے والے گھومتے ہوئے بھنور واضح طور پر نظر آتے ہیں، جنہیں پہلے اس تفصیل سے دیکھنا ممکن نہیں تھا۔ ماہرین کے مطابق یہی مسلسل گردش سورج سے خارج ہونے والی توانائی کے طاقتور اخراج اور اسپیس ویدر کی بنیادی وجہ بنتی ہے، جو زمین پر بجلی کے نظام اور سٹیلائٹس کے لیے خطرات پیدا کر سکتی ہے۔ یہ دریافت سورج کی سرگرمیوں کو بہتر طور پر سمجھنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔