ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ایک نئی سیفٹی مہم شروع کی ہے جس میں مسافروں کو یاد دلایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز سے انخلاء کے دوران عملے کی ہدایات پر عمل کریں، تمام سامان پیچھے چھوڑ دیں اور قریب ترین قابل استعمال ایگزٹ کی طرف جلدی کریں۔ انڈسٹری باڈی کے مطابق آن لائن ایسے بڑھتے ہوئے واقعات دیکھے گئے ہیں جہاں مسافر ذاتی اشیاء اور بیگز لینے کے لیے رک رہے ہیں یا فون پر انخلاء ریکارڈ کر رہے ہیں۔ آئی اے ٹی اے نے خبردار کیا کہ اوور ہیڈ بنوں سے اشیاء نکالنے میں قیمتی سیکنڈ ضائع ہوتے ہیں اور ہر کسی کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ بیگز اور سوٹ کیسز لے کر انخلاء کے دوران لوگ گر سکتے ہیں یا انخلاء کے لیے استعمال ہونے والی سلائیڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے برائن بیڈفورڈ نے کہا کہ حفاظت ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، اور باخبر اور چوکس مسافر تیز اور محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں۔