گائے کے گوشت کی قیمت میں کمی کیلئے ٹرمپ کا معاہدہ

Cow Cow

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی خاندانوں کے لیے گائے کے گوشت (قیمہ) کی قیمت میں نمایاں کمی لانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت آنے والے 90 دنوں کے دوران امریکا میں 3 لاکھ میٹرک ٹن تک گراؤنڈ بیف کی مصنوعات بغیر اضافی کوٹہ ٹیرف کے درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ درآمد شدہ گوشت موجودہ مارکیٹ قیمتوں کے مقابلے میں تقریباً 25 فیصد کم قیمت پر فروخت کیا جائے گا، جس سے عام امریکی صارفین کو قیمتوں میں اضافے کے خلاف بڑی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پیشرو جو بائیڈن کے دور میں بیف کی قیمتیں تیزی سے بڑھی تھیں اور امریکی مویشیوں کا ریوڑ جدید تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑی تھی۔ ٹرمپ نے اس معاہدے کو اپنی معاشی حکمت عملی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف گھریلو خوراک کی قیمتوں میں کمی آئے گی بلکہ امریکی مویشی پالنے والوں کو بھی ریلیف ملے گا، کیونکہ اس سے مارکیٹ میں مسابقت بڑھے گی اور صارفین کو سستے اور معیاری گوشت کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے گی۔