ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک نیا فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت اگر کسی بھی اہم انفراسٹرکچر کے مالکان بروقت حفاظتی اقدامات نہ کریں یا مرمت میں تاخیر کریں تو روسی حکومت ان تنصیبات کا عارضی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔ یہ فرمان توانائی، صنعت، مواصلات، ٹرانسپورٹ اور جوہری پاور پلانٹس جیسے حساس شعبوں پر لاگو ہوگا۔ اس کا مقصد قومی سلامتی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کو یقینی بنانا ہے۔ یہ فیصلہ جاری آپریشنز کے دوران بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے اور مارشل لا، دفاع اور سلامتی سے متعلق قوانین کے مطابق ہے۔ یہ فرمان سرکاری اشاعت کے فوری بعد نافذ العمل ہوگا۔