ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
پینٹاگون کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایران جنگ کے آغاز سے اب تک 774 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 18 ہلاکتیں شامل ہیں۔ ڈیفنس کازویلٹی اینالیسس سسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق 756 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تازہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کانگریس کو اطلاع کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ کو مزید 60 دن کے لیے جنگی کارروائی کی اجازت دے دی گئی ہے۔