ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے ایران کے ساتھ تعاون پر ممکنہ امریکی پابندیوں کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ چین کا تعاون بین الاقوامی قانون کے دائرے میں ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں اور دباؤ ڈالنے کے حربے مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوتے، اور تمام فریقوں کو سمجھ داری اور تحمل سے کام لینا چاہیے۔ بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لن جیان نے کہا کہ چین متعلقہ صورت حال کو قریب سے مانیٹر کرے گا۔