فیلڈ مارشل کا دورۂ ایران ٹرمپ یا امریکی نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا، پاکستان

Pakistan ministry of foreign affairs Pakistan ministry of foreign affairs

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا ہے کہ آرمی چیچف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا دورہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا۔ یہ دورہ پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کا حصہ تھا۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا اور ایک سال کے لیے ایس سی او کی چیئرمین شپ سنبھال لی ہے۔ وزیراعظم آئندہ بشکیک میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 24 اگست کو ایران کا دورہ کیا، جس کے دوران ایرانی حکام سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصری، اردن، برازیل، ازبک اور ترک وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ پاکستان نیپال میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور متاثرہ عوام کے غم میں شریک ہے۔

مکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ یہ خطے میں امن کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے فروغ کا دفاعی فریم ورک ہے اور یہ معاہدہ ان ممالک کے لیے کھلا ہے جو اجتماعی ذمہ داریوں اور مشترکہ سلامتی کے مفادات کا عزم ظاہر کریں۔