جو ٹیم کے لیے اچھا ہوگا وہی کھیلے گا ، بابر اعظم

Babar Azam Babar Azam

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم کے لیے اچھا ہے وہی کھیلے گا اور اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بابراعظم نے کہا کہ انگلینڈ میں ٹیم کو بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے اور وہ لارڈز میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور ٹیم میں سلمان آغا کو دوسرے اسپنر کے طور پر کھلایا جا رہا ہے۔ قومی کپتان نے اعتراف کیا کہ ٹیم نے مطلوبہ کارکردگی نہیں دکھائی اور بیک ٹو بیک وکٹوں کے گرنے کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولرز اگر 20 وکٹیں لیتے ہیں تو بیٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ رنز بنائیں اور اس سلسلے میں صرف رضوان نہیں بلکہ تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینی ہوگی۔