روسی صدر نے بشکیک میں مودی کو خصوصی فوجی آپریشن کی پیشرفت سے آگاہ کیا

Putin and Modi Putin and Modi

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بشکیک میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں روسی خصوصی فوجی آپریشن کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے یہ بات بتائی۔ صدر پوتن اس وقت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جس کے دوران وہ متعدد دوطرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔ مودی نے کہا کہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے جلد از جلد پرامن ذرائع استعمال کیے جانے چاہئیں۔