ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے خبردار کیا ہے کہ کیف کے مغربی حامی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ یوکرینی دہشت گرد حملے ان کے اپنے شہریوں کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔ زاخارووا نے کہا کہ مغربی ممالک نے ایک عفریت پیدا کیا ہے، اور ہم نے ہمیشہ کہا کہ یہ عفریت بے قابو ہو جائے گا، جیسا کہ پہلے انہوں نے پیدا کیے گئے تمام عفریت بے قابو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کو کیا ضمانت ہے کہ زیلنسکی اپنے دہشت گرد حملوں کے دوران ان کے اپنے شہریوں کو نشانہ نہیں بنائے گا؟ صدر پوتن نے زیلنسکی کی روس میں کام کرنے والی غیر ملکی ایئر لائنز کو دھمکی کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ماسکو نے کیف پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہشت گردانہ طریقے استعمال کرتا ہے اور شہریوں اور سویلین انفراسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بناتا ہے۔