ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
سعودی عرب کی سرکاری کمپنی سعودی آرامکو کی جیزان صوبے میں واقع آئل ریفائنری پر حملہ کیا گیا ہے۔ فنانشل ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حملہ 7 ستمبر کو کیا گیا اور فی الحال نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ حملہ گزشتہ ماہ یمن کی حوثی باغی تحریک انصار اللہ کی طرف سے ڈرون حملے کے ایک ماہ بعد کیا گیا ہے۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ موجودہ حملہ گزشتہ ماہ کے حملے کی طرح ہے۔ سعودی آرامکو کے سی ای او امین ناصر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ان حملوں کا کمپنی کی کارروائیوں یا اس کی مالی پوزیشن پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔