یمنی حکومت کا حوثیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

Houthis Houthis

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے باغی تحریک انصار اللہ (حوثیوں) کے خلاف کارروائی کے لیے ملک میں عام متحرک کاری کا اعلان کردیا ہے۔
یمنی خبر رساں ادارے سبا کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی کی جانب سے عام متحرک کاری کے اعلان کی درخواست منظور کرلی ہے۔ پارلیمانی پریس سروس کے مطابق یہ اقدام فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس کے نفاذ کا سبب بننے والے حالات ختم نہیں ہوجاتے۔

یمنی حکام کے مطابق عام متحرک کاری کا مقصد حوثیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا مقابلہ کرنا، شہریوں اور جمہوری نظام کا دفاع کرنا اور ریاستی خودمختاری کا تحفظ ہے۔ پارلیمنٹ نے سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مشترکہ کوششیں کریں، جبکہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کے ساتھ کوششوں میں ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔