روس کا کیف میں فوجی رسد کے لیے استعمال ہونے والے اہم پل پر دوبارہ حملہ

Russian Attack Russian Attack

ماسکو (صداۓ روس)

روسی افواج نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں ایک اور اہم پل کو نشانہ بنایا ہے، جو یوکرینی فوج کے لیے ہتھیاروں کی نقل و حرکت میں استعمال ہوتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ان مسلسل حملوں کے باعث شہر میں شدید ٹریفک جام پیدا ہو گیا، جبکہ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے “کیف کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہیں”۔

کیف کے میئر ویٹالی کلیچکو نے بتایا کہ ڈرون حملے کے انتباہ کے بعد شہر کے شمالی پل کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ ایک روز قبل جنوبی پل پر ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا، جسے حکام نے “کیف کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے” کی کوشش قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے اب یوکرینی دارالحکومت کیف میں ایسی تمام تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جو یوکرینی فوج کے لیے فوجی رسد فراہم کرنے میں استعمال ہوتی تھیں۔