ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی

Riyadh airport Riyadh airport

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی حوثیوں کے حملے میں ۱۲ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں ۳۰۹ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں چار سعودی اور دو بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔ حملے میں امریکا، اردن، مصر، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک ایک شہری بھی جاں بحق ہوا۔ دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے سے گریز کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ اس قدر شدید تھا کہ ریاض میں ہوائی اڈے سے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ شاہ خالد ایئرپورٹ کو ۱۸ گھنٹے کے لیے مکمل بند کر دیا گیا ہے اور فلائٹ آپریشن آج شام چھ بجے تک بند رہیں گے۔ ریاض ایئرپورٹ کی پروازوں کو جدہ، دمام اور مدینہ اتار لیا گیا ہے۔ آج ریاض ایئرپورٹ کی ۷۵۰ میں سے ۴۴۶ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دنیا کے متاثر ترین ایئرپورٹس میں ریاض پہلے نمبر پر ہے جہاں ۱۷۰ منٹ کی تاخیر ہوئی ہے، جبکہ ریاض کی پروازوں میں خلل کا انڈیکس آخری درجے پانچ تک پہنچ گیا ہے۔