ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
عالمی منڈی میں روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 37 سینٹ، یعنی 1.31 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1 ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.42 فیصد کمی کے بعد 90 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر متفق ہو گئے ہیں، جس سے روسی تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات پیدا ہوئی ہیں۔ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ جاری رہنے کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہی۔