ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ابوظہبی میں یوکرین کے حوالے سے ماسکو، کیف اور واشنگٹن کے نمائندوں کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 4 نومبر کے بعد ہوں گے، تاہم صحیح تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا تاریخ کا جلد ہی تعین کیا جائے گا۔ لیکن یہ واضح ہے کہ یہ 4 نومبر کے بعد ہوگا۔ اوشاکوف نے ان رپورٹس کی تردید کی کہ مذاکرات 4 نومبر کو ہی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: “ہم نے ابھی تک کوئی اشارہ نہیں بھیجا ہے۔ ہم ابھی اس پر غور کر رہے ہیں.