روس اور یورپ کے درمیان جنگ کی صورت میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، پوتن

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس-افریقہ سربراہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور یورپ کے درمیان جنگ کی صورت میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب روس کو تزویراتی شکست دینے کے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا اور 2030 تک بھی ایسا ممکن ہونے کا امکان نہیں۔ صدر پوتن نے مزید کہا اور اگر معاملات حد سے آگے بڑھ گئے تو کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا۔ کسی کو یہ نہ بھولنا چاہیے۔