ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر موجودہ صورتحال سے مطمئن ہیں اور واشنگٹن کا مستقبل قریب میں کوئی حملہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم سب کچھ حاصل کر رہے ہیں۔ جب ان سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس مضبوط اشارے کے بارے میں پوچھا گیا کہ اس ہفتے کے آخر میں حملہ ہوگا، تو ٹرمپ نے کہا کہ میں تیار ہوں، ہم تیار ہیں۔ اگر ہمیں جانا پڑا تو ہم تیار ہیں، لیکن شاید اس کی کوئی ضرورت نہ ہو۔