روس اور جارجیا کا تجارت کو وسعت دینے پر اتفاق

Trade truck Trade truck

ماسکو (صداۓ روس)

روس اور جارجیا نے دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کے لیے متعدد اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین نے منسک میں جارجیائی وزیراعظم کے روس کے ساتھ تعلقات کے لیے خصوصی ایلچی جارج زوراباشویلی کے ساتھ ملاقات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹاس کو یہ بات بتائی۔

نائب وزیر نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے کے نمایاں امکانات پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی فریق نے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، جن کا مقصد جارجیائی زرعی اور شراب سازی کی مصنوعات کی ہمارے ملک کی وسیع مارکیٹ میں فراہمی میں مزید اضافے کو آسان بنانا ہے۔ جارجیائی فریق کی پہل پر موٹر وہیکل ٹرانسپورٹیشن کے لیے اضافی اجازت ناموں کا مسئلہ بھی طے پا گیا۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روسی فریق مذاکرات کے نتائج سے مطمئن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء نے تجارتی لین دین اور سیاحوں کے بہاؤ کی مستحکم مثبت حرکیات کا خیرمقدم کیا، جو دو طرفہ تعلقات کا محرک ہیں۔