ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کو انتہائی تاریخی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی توجہ دو طرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ تجارت، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مرکوز ہو گی۔
دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور توانائی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں معاہدوں کو آگے بڑھانا ہے۔