ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کی ڈیلٹا ایئر لائنز کے اہم کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ اٹلانٹا سمیت امریکہ کے کئی دیگر ایئرپورٹس پر پروازیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔باٹلانٹا میں سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں اور اوسطاً تقریباً 57 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ ایک دن میں ڈیلٹا ایئر لائنز کی 1200 سے زائد یعنی 50 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جہاز کے وزن اور اس کے توازن کا حساب لگانے والا خودکار سسٹم بند ہو جانے سے گڑبڑ جاری ہے۔ ابتداء میں ڈیلٹا کی درخواست پر اٹلانٹا کی پروازوں کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ لگایا گیا، جبکہ امریکہ کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی اثرات دیکھے گئے۔