پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کے ساتھ مشن پر روانہ

Pakistani astronaut Zeeshan Ali Pakistani astronaut Zeeshan Ali

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

پاک چین تعلقات میں نیا موڑ آ گیا ہے، پہلے پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کے ساتھ مشن پر روانہ ہو گئے۔ خلائی مشن نے صبح پانچ بج کر 18 منٹ پر خلا کی جانب پرواز کی۔

چین کے انسانی خلائی مشن شینژو 24 کی روانگی سے قبل شاندار الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔ شرکا پاکستانی پرچم بھی لہراتے رہے، ہزاروں کی تعداد میں چینی شہری بھی خلائی سفر کو دیکھنے کے لیے جمع تھے۔ پاکستان کے پہلے خلا نورد ذیشان علی سمیت تینوں خلا بازوں کو انتہائی پروقار انداز سے تیانگونگ خلائی اسٹیشن لے جایا گیا۔

ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، وہ تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔ روانگی سے قبل ذیشان علی نے مشن کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔

خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی خلائی پرواز سے قبل الوداعی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ایک بج کر 40 منٹ پر منعقد ہوئی۔ ذیشان علی دو چینی خلا بازوں کے ہمراہ تقریباً ایک ہفتہ خلائی اسٹیشن پر گزاریں گے، چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ میں مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی خلائی پرواز سے پاکستان کا نام عالمی خلائی تحقیق میں نمایاں ہوگا۔

پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلائی سفر پر روانگی کے لیے خلائی شٹل میں سوار ہوئے، ذیشان علی کے ساتھ دو چینی خلا باز بھی ہیں۔ تینوں خلا نورد 5 گھنٹے کے سفر کے بعد خلا میں پہنچیں گے، خلا باز ایک ہفتے تک خلا میں موجود رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔