ہومانٹرنیشنلسات سال قبل خلا میں چھوڑا گیا خلائی راکٹ چاند سے ٹکرانے...

سات سال قبل خلا میں چھوڑا گیا خلائی راکٹ چاند سے ٹکرانے کے قریب

سات سال قبل خلا میں چھوڑا گیا خلائی راکٹ چاند سے ٹکرانے کے قریب

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
سات سال قبل خلا میں چھوڑا گیا خلائی راکٹ چاند سے ٹکرانے کے قریب پہنچ گیا ہے. رپورٹ کے مطابق فالکن پرو پیلرز نائن راکٹ نے دو ہزار پندرہ میں اپنے مشن کے دوران ایک موسمیاتی سیارچہ کو زمین کے مدار میں قرار دیا تھا مگر زمین سے زیادہ فاصلہ ہونے کی بنا پر اس میں واپسی کا ایندھن موجود نہیں تھا اور اس کی رفتار بھی ایسی نہیں تھی جو زمین اور چاند کے درمیان پائے جانے والے فاصلے کو طے کرپاتا، اس لئے خلا میں معلق رہ گیا۔

سائنسدانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ راکٹ چار مارچ تک چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا۔ یہ راکٹ جو تقریبا چار ٹن وزنی ہے دو اعشاریہ پانچ آٹھ کلو میٹر فی سکنڈ کی رفتار سے چاند کی سطح سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس خلائی راکٹ کے مدار میں آنے والی کچھ تبدیلی کی بنا پر اس بات کا دقیق اعلان نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کس حصے سے ٹکرائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل