بھارت میں تیز رفتار ٹرک مندر میں جا گھسا، متعدد ہلاک

بھارت میں تیز رفتار ٹرک مندر میں جا گھسا، متعدد ہلاک بھارت میں تیز رفتار ٹرک مندر میں جا گھسا، متعدد ہلاک

بھارت میں تیز رفتار ٹرک مندر میں جا گھسا، متعدد ہلاک

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہندوستان کی ریاست بہار میں تیز رفتار ٹرک نے مندر میں گھس کر آٹھ کو ہلاک اور معتدد کو زخمی کر دیا۔ ہندوتانی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ شب ریاست بہار کے ضلع ویشالی کے نیا گاؤں ٹولہ نامی علاقے میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹرک حاجی پور مہنار ہائی وے کے کنارے بنے ایک مندر میں اچانک گھس آیا جہاں لوگوں کی ایک تعداد پوجا پاٹھ کے لئے موجود تھی۔

بعض ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 12 ہے جن میں سات بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں حاجی پور کے صدر ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بھی بتائی جاتی ہے۔ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

Advertisement

حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔