اشتیاق ہمدانی (صداۓ روس)
فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو پاکستان کے دورے کی مستقل دعوت حاصل ہے اور وہ جب چاہیں اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں۔ روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام روسی صدر کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور اعلیٰ سطح کے دوروں سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان سیاسی، معاشی اور سفارتی روابط مضبوط ہو رہے ہیں، اور مستقبل میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے ان تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ سفیر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔