ہومانٹرنیشنلبائیڈن کی نالائقی سے افغانستان تباہ ہوا،عہدہ چھوڑ دینا چاہئے، نکی ہیلی

بائیڈن کی نالائقی سے افغانستان تباہ ہوا،عہدہ چھوڑ دینا چاہئے، نکی ہیلی

بائیڈن کی نالائقی سے افغانستان تباہ ہوا،عہدہ چھوڑ دینا چاہئے، نکی ہیلی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا کی سابق عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کو تباہ کردیا. اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ جو بائیڈن نے افغانستان کو تباہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن اور ان کی معاون اور نائب صدر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہئے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں روس اور یوکرین کے بارے میں جو بائیڈن کے بیان کو حد سے زیادہ ان کی لا علمی کی نشانی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ساری چال کو نہيں بتانا چاہئے خاص طور پر اس وقت جب امریکا کے پاس کوئی چال نہيں ہو اور ٹھیک یہ وہی کام تھا جسے بائیڈن نے انجام دیا۔

سابق امریکی سفارتکار نے کہا کہ اگر بائیڈن ہمارے ملک سے محبت کرتے ہيں تو انہيں اور ان کی معاون کملا ہیرس کو استعفی دے دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کے مقابلے میں ہم کمزوری کا مظاہرہ کریں گے تو وہ جو چاہیں گے انجام دیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل