ہومتازہ ترینتاجکستان میں فوجی اڈہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار...

تاجکستان میں فوجی اڈہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، روس

تاجکستان میں فوجی اڈہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
وسطی ایشیائی ملک تاجکستان میں روس کے سفیر ایگور لیاکن فرولوف نے بتایا کہ تاجکستان میں روس کا فوجی اڈہ مکمل طور پر جدید ہتھیاروں سے لیس ہے اور افغانستان سے ممکنہ خطرات اور چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ سفیر نے کہا کہ ہم مشترکہ فوجی مشقوں کی تعداد بڑھانے کے معاملے کو اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (CSTO) کے حصے کے طور پر اور دو طرفہ بنیادوں پر مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 201 واں روسی فوجی اڈہ بلاشبہ تنظیم کی جنوبی سرحدوں کی حفاظت میں ایک بڑا کردار ادا کرتا ہے اور نہ صرف تاجکستان بلکہ پورے وسطی ایشیائی علاقے میں سلامتی اور استحکام کا ایک قابل اعتماد ضامن ہے۔ اس سلسلے میں پچھلے کچھ سالوں میں روسی فوجی اڈے کو مکمل طورپر جدید ہتھیاروں سے لیس اور آراستہ کیا گیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل