سینٹکام نے نقشے میں غزہ اور مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ دکھا دیا

Pentagon Pentagon

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے ایک نقشے میں غزہ اور مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ دکھایا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سینٹکام ایک بار پھر جغرافیہ میں ناکام ہو گیا ہے۔ یہ نقشہ سینٹکام کمانڈر کے 10 روزہ دورے کے بارے میں ایک پوسٹ کے ساتھ منسلک تھا۔ اس نقشے میں فلسطینی علاقوں کو اسرائیل سے الگ کرنے والی سرحدی لکیریں موجود نہیں تھیں، جو اسرائیل کے 1967 کی سرحدوں سے تجاوز کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ غلطی اس وقت سامنے آئی جب اسرائیل امریکا کی مکمل حمایت کے ساتھ غزہ اور لبنان پر اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ناسا نے بھی 12 اگست کی سولر ایکلیپس کی براہ راست نشریات کے دوران ایک نقشہ دکھایا تھا جس میں کریمیا کو روس کا حصہ دکھایا گیا تھا۔