روس انڈونیشیا کے خلاباز کو خلا میں بھیج سکتا ہے، روسی سفیر کا اعلان

Soyuz-2.1b rocket Soyuz-2.1b rocket

ماسکو (صداۓ روس)

روس کے انڈونیشیا میں سفیر سرگئی تولچینوف نے سپوتنک کو انٹرویو میں کہا کہ روس انڈونیشیا کے ایک خلاباز کو خلا میں بھیج سکتا ہے۔ سفیر کے مطابق انڈونیشیا کے خلاباز کی تربیت کا موضوع روس اور انڈونیشیا کے متعلقہ اداروں کے درمیان زیر بحث ہے۔ تولچینوف نے کہا کہ اگر انڈونیشیا دلچسپی ظاہر کرے تو روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس اس سلسلے میں تعاون قائم کرنے کے لیے تیار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ روسی خلائی جہاز پر انڈونیشیا کا خلاباز خلا میں جائے تو یہ شاندار ہوگا۔ سفیر نے مزید کہا کہ روس اس سے قبل منگولیا، ویتنام، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے خلابازوں کو کامیابی سے خلا میں بھیج چکا ہے۔