ماسکو (صداۓ روس)
گمالیا نیشنل سینٹر آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکرو بایولوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ولادیمیر گوشچن نے بتایا ہے کہ کسی مخصوص مریض کے لیے ذاتی نوعیت کی کینسر ویکسین تیار کرنے میں تقریباً تین ماہ کا وقت لگتا ہے۔ تاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “فی الحال ہمیں ایک ویکسین بنانے میں تقریباً تین ماہ لگتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ مدت کم ہو جائے گی۔ 1 اپریل کو روس میں پہلے مریض کو گھریلو طور پر تیار کردہ ذاتی نوعیت کی کینسر ویکسین دی گئی تھی۔