امریکی وزیر جنگ کے محاسبے کا امکان

Pete Hegseth Pete Hegseth

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ڈیموکریٹس پینٹاگون چیف پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف امپیچمنٹ کی تحریک لانے کا ارادہ رکھتے ہیں. ایریزونا کی ڈیموکریٹ رکن کانگریس یاسمین انصاری امپیچمنٹ آرٹیکلز پیش کرنے کی پلاننگ کر رہی ہیں. نیوز پورٹل Axios کے مطابق امریکہ کی ایریزونا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن کانگریس یاسمین انصاری نے کہا ہے کہ وہ پینٹاگون چیف پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف امپیچمنٹ کے آرٹیکلز متعارف کرانے کا پلان بنا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ہیگسیتھ کے ایران میں امریکی فوجی آپریشنز کی نگرانی میں کردار سے منسلک ہو سکتا ہے۔ Axios کے حوالے سے رائے عامہ کے سروے بتاتے ہیں کہ ہیگسیتھ امریکہ کی کابینہ کے سب سے کم مقبول ارکان میں سے ایک ہیں اور مشرق وسطیٰ میں تنازع کے بڑھتے ہوئے اخراجات ان کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل پام بانڈی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوئم کے استعفیٰ کے بعد پینٹاگون چیف اب ڈیموکریٹس کے اگلے “اہم ہدف” بن سکتے ہیں۔
ایکسس کے حوالے سے یاسمین انصاری نے کہا کہ امپیچمنٹ آرٹیکلز لانے کی وجوہات میں ہیگسیتھ کا “اپنے عہدے کے حلف کی بار بار خلاف ورزی کرنا اور آئین کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا نہ کرنا” بھی شامل ہے۔
جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بانڈی کے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ان کے استعفیٰ کی بنیادی وجہ فنانسیر جیفری ایپسٹائن سے متعلق دستاویزات کے اجراء سے نمٹنے کا طریقہ تھا۔ 5 مارچ کو ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ کرسٹی نوئم ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ کے عہدے سے الگ ہو جائیں گی۔