اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کیا رونالڈو اور جارجینا شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں؟

کیا رونالڈو اور جارجینا شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں؟

انٹرنیشنل ڈیسک (صدائے روس)

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پر ایک انگوٹھی کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس سے دونوں کی شادی یا منگنی سے متعلق افواہوں نے جنم لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے مایہ ناز کھلاڑی رونالڈو ان دنوں سعودی عرب میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، جن میں ان کے بچے اور جارجینا روڈریگز شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں جارجینا نے انسٹاگرام پر اپنی انگلی میں موجود ایک خوبصورت انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں صرف ایک دل والا ایموجی تھا۔ اس سادہ لیکن پراسرار پوسٹ نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کو جنم دے دیا۔

مداحوں اور میڈیا صارفین نے اسے دونوں کے دیرینہ رشتے کو باقاعدہ بنانے کا اشارہ قرار دیا ہے، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

حال ہی میں رونالڈو کی فیملی کو موصول ہونے والی دھمکیوں کے بعد ان کی سیکیورٹی میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور سابق باڈی گارڈ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

یووینٹس اور انٹر کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ایک فٹبال پریزینٹر کے غیر روایتی لباس پر بھی سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جس نے اسپورٹس اور فیشن حلقوں کو متحرک کر دیا ہے۔

رونالڈو اور جارجینا 2016 سے ایک ساتھ ہیں، اور ان کے پانچ بچے ہیں، جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ایک انٹرویو میں جارجینا نے واضح کیا تھا کہ وہ اپنے تعلقات کو نجی رکھنا چاہتے ہیں، اور جب مناسب وقت آئے گا، تو سب کچھ خود بخود سب کے سامنے آ جائے گا۔

رونالڈو نے حال ہی میں فٹبال کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، وہ 700 فتوحات حاصل کرنے والے پہلے فٹبالر بن چکے ہیں۔ انہوں نے النصر کے لیے اب تک 94 میچز میں 85 گول اسکور کیے ہیں۔

فیشن تجزیہ کار ایلینا گارشیا کے مطابق جارجینا کی پہنی گئی انگوٹھی ڈائمنڈ-ایمبرڈ ڈیزائن کی ہے، جو عموماً منگنی یا شادی کے موقع پر پہنی جاتی ہے۔

Share it :
Translate »