ہومانٹرنیشنلبجلی کا بحران جرمنی کے لئے نئی درد سر

بجلی کا بحران جرمنی کے لئے نئی درد سر

بجلی کا بحران جرمنی کے لئے نئی درد سر

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمنی کے پاس تین ایٹمی بجلی گھر ہیں جن میں سے دو اگلے سال یعنی 2023 تک ہی کام کر پائیں گے۔ ان میں ایک اٹیمی بجلی گھر بہار کے موسم تک اور دوسرا دسمبر میں بند کر دیا جائے گا کیونکہ ان کے کام کرنے کی عمر ختم ہو چکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے پاس تین ایٹمی بجلی گھر ہیں جن میں سے دو اگلے سال یعنی 2023 تک کام کر پائیں گے۔ ان میں ایک ایٹمی بجلی گھر بہار کے موسم تک اور دوسرا دسمبر میں بند کر دیا جائے گا کیونکہ ان کے کام کرنے کی عمر ختم ہو چکی ہے۔

اشپیگل کی رپور ٹ کے مطابق دو ایٹمی بجلی گھر اضطراری طور پر بجلی کی پیداوار کا عمل شروع کرنے والے ہیں۔ جرمنی کا تیسرا ایٹمی بجلی گھر امزلینڈ بھی اس سال کے آخر تک بند ہو جائے گا۔ جرمنی کی اپوزیشن جماعت کے لیڈر فریڈرک مورتز نے کہا ہے کہ اگر تینوں ایٹمی بجلی گھر بند ہو گئے تو اس سے جرمنی کو ایک بہت بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل