روس ایران کو امریکیوں کو ‘قتل’ کرنے میں مدد دے رہا ہے، یورپی یونین

Estonia’s Kaja Kallas Estonia’s Kaja Kallas

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

یورپی یونین کی اعلیٰ ترین ڈپلومیٹ کاجا کالاس نے جمعرات کو روس پر سنگین الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کو اہم انٹیلی جنس فراہم کر کے “امریکیوں کو قتل” کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ پیرس کے باہر جی-7 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاجا کالاس نے دعویٰ کیا کہ ماسکو تہران کو ڈیٹا اور فوجی ٹیکنالوجی فراہم کر کے مغربی مفادات پر حملے میں مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا ہم دیکھ رہے ہیں کہ روس ایران کو انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ امریکیوں کو نشانہ بنا سکیں اور انہیں قتل کر سکیں۔ روس اب ایران کو ڈرونز بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ ہمسایہ ممالک اور امریکی فوجی اڈوں پر حملے کر سکیں۔ یو ایف کی ہائی ریپریزنٹیٹو نے کہا کہ یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگیں گہرے طور پر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ کریملن پر دباؤ بڑھایا جائے تاکہ یہ اتحاد ٹوٹ سکے۔ ان کا کہنا تھا یہ دونوں جنگیں بہت زیادہ باہم منسلک ہیں۔ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ رک جائے اور ایران ان پر حملے بند کر دے تو امریکہ کو روس پر بھی دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ روس ایران کی مدد نہ کر سکے۔ یہ الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور اسرائیل ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے خطے کی غیر مستحکم جغرافیائی سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔