اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

یورپی فوجی اگر یوکرین آئے تو تابوتوں میں واپس لوٹیں گے، میدویدیف

Russian Security Council Deputy Chairman Dmitry Medvedev

یورپی فوجی اگر یوکرین آئے تو تابوتوں میں واپس لوٹیں گے، میدویدیف

ماسکو (صداۓ روس)
روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی ممالک کی “مرضی کی اتحادی” افواج یوکرین میں تعینات کی گئیں، تو وہ تابوتوں میں واپس آئیں گی۔ یہ بیان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک پوسٹ میں دیا۔

میدویدیف نے کہا بظاہر یوکرین کی فاشسٹ قیادت پیرس پہنچی ہے تاکہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ اس بات پر گفتگو کی جا سکے کہ ‘مرضی کی اتحادی’ افواج کی یوکرین میں تعیناتی کے بعد وہ کتنے یورپی تابوتوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ اس بیان سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ آندرے یرماک نے بتایا تھا کہ وہ، یوکرینی وزیر دفاع رستم عمروف اور وزیر خارجہ آندرے سیبیگا کے ساتھ، پیرس پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ نے اس سے پہلے تصدیق کی تھی کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف 17 اور 18 اپریل کو پیرس میں یورپی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مرضی کی اتحادی ممالک کی ایک کانفرنس 27 مارچ کو پیرس میں منعقد ہوئی تھی، جس میں تقریباً 30 ممالک کے نمائندوں نے کیف کو ممکنہ سلامتی کی ضمانتوں پر بات چیت کی، خاص طور پر جنگ کے بعد کے حالات میں۔ اس اجلاس میں امریکہ شریک نہیں تھا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ نیٹو کی کسی بھی شکل میں، کسی بھی پرچم تلے، اور کسی بھی حیثیت میں یوکرین میں موجودگی روس کے لیے خطرہ ہے، اور ماسکو کبھی بھی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔

Share it :
Translate »