اسلام آباد (صداۓ روس)
پاک فوج کے سربراہ سید عاصم منیر ہنگامی دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم دورے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ مصالحتی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد علاقائی کشیدگی میں کمی لانا اور سفارتی روابط کو فروغ دینا ہے۔ ماہرین کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں یہ دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے پاکستان اور ایران کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ متوقع ہے۔