ہومپاکستانبیرونی امداد ایک لعنت ہے، وزیراعظم عمران خان کا روسی میڈیا کو...

بیرونی امداد ایک لعنت ہے، وزیراعظم عمران خان کا روسی میڈیا کو انٹرویو

بیرونی امداد ایک لعنت ہے، وزیراعظم عمران خان کا روسی میڈیا کو انٹرویو

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی امداد ایک لعنت ہے. اطلاعات کے مطابق روسی میڈیا RT کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جب کسی غریب ملک کی امیر اشرافیہ اور کرپٹ سیاستدان جب ملکی مال و دولت لوٹ کر اپنی جائیداد مغربی ممالک میں رکھ دیتے ہیں تو غریب ملک کو بیرونی امداد کی طرف دیکھنا پڑتا ہے جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایک لعنت ہے. بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت برسر اقتدار حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نازیوں کے نقش قدم پر عمل پیرا ہے. روسی صحافی Oksana Boyko نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ نریندر مودی آپ سے اتفاق نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے روسی ٹی وی اینکر کو فوراً جواب دیا اور کہا کہ میں چاہوں گا کہ نریندر مودی مجھ سے ٹی وی پر مناظرہ کرلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے کروڑوں لوگوں کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ ہم بات چیت سے اختلافات ختم کریں، خطے میں غربت کا خاتمہ بہتر تجارت سے ممکن ہے۔

عمران خان نے دوران گفتگو روس اور یوکرین تنازع کے بات چیت سے حل پر زور دیا اور صاف الفاظ میں کسی بھی بلاک کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے سابق حکمرانوں نے پیسہ لندن منتقل کیا اور ہم واپسی کےلیے کچھ بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی راہ ہونی چاہیے اگر لندن میں جائیداد قانونی پیسے سے نہیں تو یہ پیسا واپس ہونا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل