ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی حکومت نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ایران بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یوم سوگ بھی منایا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایران کے شہید رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ابتدائی امریکی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ دورہ ایران مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم ترکیہ بھی جائیں گے۔