ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری جنگ کے مقاصد پر سوال اٹھا دیا ہے۔ اپنے بیان میں البانیز نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ کے اہم مقاصد حاصل ہو چکے ہیں تو صدر ٹرمپ کو واضح کرنا چاہیے کہ وہ اب مزید کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس جنگ کا آخری مرحلہ کیسا ہوگا اور اس کا انجام کس صورت میں سامنے آئے گا۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال نے عالمی سطح پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور خطے میں کشیدگی بڑھنے سے امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس تنازع کے ممکنہ نتائج پر گہری نظر رکھنی چاہیے اور تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔