ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ حکومت اسکولوں میں چہرہ ڈھانپنے والے نقاب اور برقع پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ہر جماعت میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد بھی محدود کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ میلونی نے اپنی جماعت “برادرز آف اٹلی” کی نوجوانوں کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جلد کابینہ کے اجلاس میں ایک تجویز پیش کی جائے گی۔