کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

Hot weather Hot weather

اسلام آباد (صداۓ روس)

شہر شدید گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے۔ آج صبح سے ہی لو کے شدید تھپیڑے چل رہے ہیں جس سے شہریوں کو شدید گرمی اور تکلیف کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمے نے بتایا کہ گزشتہ رات شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہوائیں گرم اور خشک ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد رہا جبکہ شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ شہریوں کو شدید گرمی، لو اور خشک ہواؤں سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔