لاہور ایئرپورٹ بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل، عازمینِ حج کیلئے بڑی سہولت

Allama Iqbal International Airport Allama Iqbal International Airport

لاہور (صداۓ روس)

اس سال حج کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنشنل ایئرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے، جس سے عازمینِ حج کو اہم سہولت میسر آئے گی۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل Jinnah International Airport اور Islamabad International Airport پہلے ہی اس منصوبے کا حصہ تھے۔ حکومتِ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں اب لاہور ایئرپورٹ کو بھی اس میں شامل کر لیا گیا ہے، جس سے متعلق سعودی حکام نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی امیگریشن حکام پاکستان میں ہی عازمینِ حج کی امیگریشن مکمل کریں گے، جس کے بعد سعودی عرب پہنچنے پر انہیں امیگریشن کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ یہ اقدام نہ صرف وقت کی بچت کا باعث بنے گا بلکہ عازمین کو سفر کے دوران درپیش مشکلات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔